ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ انگیز اور اختلاف پر مبنی منصوبوں کو ناکام بنادیں گے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے ریڈیو النور کے اہلکاروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ لبنانی عوام ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ انگیز اور اختلاف پر مبنی منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے ریڈیو النور کے اہلکاروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ  لبنانی عوام ماضی کی طرح دشمن کے  فتنہ انگیز اور اختلاف پر مبنی منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔ انھوں نے کہا کہ لبنانی میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ لبنان کے خلاف دشمن کی  تمام سازشوں کو بے نقاب کرکے ماضی کی طرح ناکام بنادے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے فوجی اور سکیورٹی خطرات کو کسی حد تک پس پشت چھوڑ دیا ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہم آگاہی اور بیداری کے ساتھ ماضی کی طرح دشمنوں کی موجودہ سازشوں اور فتنوں کو ناکام بنادیں گے۔

News Code 1884899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =