لبنان میں اندرونی جنگ کے لئے مشکوک فتنہ

مہر نیوز- 18اگست 2011ء: حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے امریکہ و اسرائیل اور ان کے اندرونی آلہ کاروں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی مزدور لبنان کی مختلف قوموں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے امریکہ و اسرائیل اور ان کے اندرونی آلہ کاروں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی مزدور لبنان کی مختلف قوموں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکہ حزب اللہ اور مقاومت کو اندرونی جنگ میں ملوث کرکے کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے انھوں نے کہا کہ ہم بیداری اور ہوشیاری کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا تمام لبنانی اقوام  مقاومت کی حمایت کرتے ہیں اور مٹھی بھر امریکی آلہ کاروں کو لبنان کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ شیعوں و سنیوں ،عیسائیوں کے درمیان امریکہ اور اسرائيل اختلافات ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمیں امریکہ اور اسرائیل اور ان کے اندرونی نوکروں کی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

News Code 1386738

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =