ایران کی غلط تصویر پیش کرنا دشمن کا اصلی منصوبہ/ ہم اس جنگ میں بھی کامیاب ہوں گے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی دو ہزار سے زائد ممتاز علمی اور تحقیقاتی شخصیات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی اندرونی علاقائی اور عالمی سطح پرغلط تصویر پیش کرنا دشمن کے اصلی منصوبوں اور پروگراموں میں شامل ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اس جنگ میں بھی کامیابی عطا کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کی دو ہزار سے زائد ممتاز علمی اور تحقیقاتی شخصیات کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایران کی اندرونی علاقائی اور عالمی سطح پرغلط تصویر پیش کرنا دشمن کے اصلی منصوبوں اور پروگراموں میں شامل ہے۔ اللہ تعالی ہمیں اس جنگ میں بھی کامیابی عطا کرےگا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں علمی ترقی اور پیشرفت کو امید افزا قرار دیتے ہوئے فرمایا: ایرانی جوانوں نے ملک کی ترقی اور پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ملک میں دسیوں ہزار ممتاز اور علمی شخصیات کا وجود خوشحالی اور مسرت کا باعث ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: علم کی بدولت ہی ملک کو مضبوط اور مستحکم بنیا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں ممتاز علمی شخصیات اور حکومت  کے درمیان تعاون بہت ہی اہم  ، اساسی اور بنیادی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی طرف سے ایران کی منفی اور غلط تصویر پیش کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ملک میں معاشی مشکلات اور کرنسی کے بازار میں نشیب و فراز موجود ہے لیکن اس کے باوجود ملک کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش اور دشمن کی تصویر کشی کے برعکس ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: اللہ تعالی کے فضل و کرم سے  ایرانی قوم ماضی کیطرح اس جنگ میں بھی کامیاب اور کامراں ہوگی۔

News Code 1884874

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =