یورپی یونین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے، مرکل

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین مسئلہ فلسطین کے دور ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین مسئلہ فلسطین کے دور ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔ فلسطینی صدر عباس سے بات چیت میں مرکل نے کہا کہ ان کا ملک اور یورپی یونین مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا ہے۔ مرکل نے بتایا کہ فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی کی سرگرمیاں بحال رکھنے کیلئے یورپی یونین بھرپور تعاون کر رہی ہے مگر ہمیں غزہ کی پٹی کی صورت حال پر تشویش لاحق ہے۔ فلسطینی صدر عباس نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ موجودہ صورت حال کے بارے میں مرکل کو آگاہ کیا اور بتایا کہ عالمی قوانین اور 1967 کے سرحدی تعین پر مبنی معاہدے کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر مذاکراتی عمل کا انحصار سیاسی صورت حال سے وابستہ ہے۔

News Code 1884791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =