9 اکتوبر، 2018، 6:15 PM

پاکستان چین سے 48 ڈرونز خریدے گا

پاکستان چین سے 48 ڈرونز خریدے گا

پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اپنی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے چین سے 48 مسلح ڈرونز خریدے گا۔ ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ڈرونز کی خریداری کا یہ اب تک سب سے بڑا سودا ہے تاہم اس کی لاگت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ چینی کمپنی شینگ ڈو ائرکرافٹ انڈسٹریل کمپنی کے تیار کردہ ’ونگ لونگ 2 ڈرون‘ کو جاسوسی اور میزائل حملوں دونوں کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ڈرون 480 کلوگرام بارود کے ساتھ 20 گھنٹے تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نئے ڈرونز کے ذریعے پاکستانی فضائیہ کی صلاحیتوں میں بھرپور اضافہ ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق مستقبل میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور شینگ ڈو ائرکرافٹ انڈسٹریل کمپنی مشترکہ طور پر ان ڈرونز کی تیاری کا کام شروع کریں گی۔ چینی عسکری ماہر سونگ ژہونگ پنگ کا کہنا ہے کہ 48 مسلح ڈرونز کی فروخت چین کی جانب سے اپنی نوعیت کا اب تک کا سب سے بڑا سودا ہوگا۔

News Code 1884655

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha