مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن کے معروف ریسرچ سینٹر کا کہنا ہے کہ امریکہ 17 سال طویل جنگ کے باوجود افغانستان میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔ گزشتہ ماہ 18 سے 24 ستمبر تک ہونے والے سروے میں 49 فیصد بالغ افراد کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان اور القاعدہ کے خلاف افغانستان میں جاری جنگ میں ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے۔ سروے کے مطابق 35 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ امریکہ افغانستان میں کامیاب ہوگیا ہے، جبکہ 16 فیصد کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم کہ امریکہ کو کامیابی ملی ہے یا ناکامی ملی ہے۔
اسی طرح 2009 سے 2011 کے درمیان جب سروے کیے گئے تھے اور لوگوں سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا امریکہ افغانستان میں کامیاب ہوجائے گا تو اکثریت کا ماننا تھا کہ اسے کامیابی مل جائے گی۔ تاہم جب یہ سروے 2014 اور 2015 کے درمیان کیا گیا تو اس کے نتائج مثبت سے زیادہ منفی میں تبدیل ہوچکے تھے۔
آپ کا تبصرہ