1 اکتوبر، 2018، 11:02 AM

دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ معمولی کارروائی / اصلی سزا باقی

دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ معمولی کارروائی / اصلی سزا باقی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کا شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ معمولی کارروائی ہے جبکہ اصلی سزا ابھی باقی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایرانی سپاہ کا شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ معمولی کارروائی ہے جبکہ اصلی سزا ابھی باقی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ نے آج صبح شام میں دہشت گردوں کے اصلی ٹھکانے پر 6 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے حامی ایران کے چنگل سے باہر نہیں ہیں اورانھیں تباہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔

News ID 1884417

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha