شمالی کوریا جوہری ہتھیار تلف کرنے پر سنجیدہ ہے: سی آئی اے

امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے کہا ہے کہ اسے ایسے اشارے ملے ہیں جن سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار تلف کرنے پر واقعی آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے کہا ہے کہ اسے ایسے اشارے ملے ہیں جن سے لگتا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار تلف کرنے پر واقعی آمادہ ہے۔ ریاست کینٹکی کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے کہا کہ اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ کم جونگ ان شمالی کوریا کے عوام کی معاشی مشکلات کا ادراک رکھتے ہیں اور صورتِ حال میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے کے خواہاں ہیں۔اپنے خطاب میں جینا ہیسپل نے امریکہ کے اس دیرینہ موقف کو دہرایا کہ شمالی کوریا کی کمیونسٹ حکومت اپنے ملک کی جوہری صلاحیت کو اپنے اقتدار کے لیے ضروری خیال کرتی ہے اور اسے اپنے حق میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیانگ یانگ حکومت کو اس بارے میں اپنا موقف تبدیل کرنے پر آمادہ کرنا ایک مشکل کام ہوگا کیوں کہ ان کے بقول اس نے یہ ہتھیار برسوں کی محنت سے تیار کیے ہیں اور وہ اتنی آسانی سے انہیں ترک کرنے پر راضی نہیں ہوگی۔

News Code 1884287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =