ہندوستان میں جیپ کھائی میں گر نے سے 13 افراد ہلاک

ہندوستان میں شملہ کے علاقے ہاٹ کوٹی تیونی روڈ پرجیپ کھائی میں جاگری جس میں ڈرائیور سمیت 13افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں شملہ کے علاقے ہاٹ کوٹی تیونی روڈ پرجیپ کھائی میں جاگری جس میں ڈرائیور سمیت 13افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ سنکرے روڈ پر سامنے آنیوالی گاڑی کو راستے دیتے وقت جیپ سڑک کے کنارے توازن کھوکر گہری کھائی میں گرگئی، مرنےوالوں میں 11افراد قریبی رشتے دار تھے۔ 10 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 3 ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ جیپ میں چڑگاوں تحصیل کا ایک خاندان روہڈو جارہا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں۔ ایس ڈی ایم روہڈو بی آر شرما نے بتایا کہ مرنیوالوں کے لواحقین کوفوری امداد کے طور پر فی کس 10ہزار روپے دیئے گئے۔

News Code 1884230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =