پاکستان اور ہندوستان میں یوم عاشورا آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

نواسہ رسول (ص)حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں عظیم الشان اور بے مثال قربانی کی یاد میں یوم عاشورا آج پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق نواسہ رسول (ص)حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی کربلا کے میدان میں عظیم الشان اور بے مثال قربانی کی یاد میں یوم عاشورا آج پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔شہدائے کربلا کی یاد میں پاکستان بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا رہا ہے ، اس موقع پر مختلف شہروں میں  چھوٹے بڑے جلوس برآمد کئے جارہے ہیں ۔ جن کی سیکیورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اورپشاور سمیت دیگر شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے جب کہ  موبائل فون سروس بھی معطل کی گئی ہے۔

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں پر منتظمین کی جانب سے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی ہیں جب کہ جلوس کی  سیکیورٹی کے لیے رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

 جلوس کی نگرانی کے لیے پولیس کی جانب سے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بھی قائم کیا  گیا ہے جس میں خفیہ کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جارہی ہے، اس کے علاوہ جلوس کی فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر سمیت سندھ کے دیگر چھوٹے اور بڑے شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد  ہوں گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

یوم عاشور کے موقع پرلاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس میں پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری کو جلوس کی گزرگاہوں پر تعینات کیا گیا ہے جب کہ شہر بھر میں  موبائل فون سروس بھی معطل ہے۔

 بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی یوم عاشور کی مناسبت سے  ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس عملدار روڈ سے برآمد ہوگا، جلوس کی سکیورٹی کے پیش پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، پشاور میں یوم عاشور کے موقع پرشہربھرسے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم عاشور کے موقع پر چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے اس موقع پر  شہر بھر میں فون سروس بھی معطل کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی یوم عاشور کی مناسبت سے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔

ادھر ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف صوبوں میں ماتمی جلوس برآمد ہوں گے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ہندوستان کے زير انتظام کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی آج یوم عاشور مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔۔

News Code 1884129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =