ترکی میں جائیداد کی خرید و فروخت ملکی کرنسی میں ہوگی، اردوغان

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جائیداد کی خرید و فروخت کو ملکی کرنسی لیرا میں کرنے کا حکم جاری کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جائیداد کی خرید و فروخت کو ملکی کرنسی لیرا میں کرنے کا حکم جاری کردیا۔ صدارتی حکم نامے میں غیر ملکی کرنسیوں میں ہونے والے تمام پراپرٹی معاہدوں کو لیرا میں منتقل کرنے کے لیے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

حکم نامے میں ریئل اسٹیٹ اور پراپرٹی ڈیلروں کو پابند کیا گیا ہے کہ جائیداد کی خرید وفروخت کے ساتھ ساتھ مکانات یا اپارٹمنٹس کے کرائے بھی ترک کرنسی میں طے کیے جائیں اور ان معاہدوں میں شامل تمام غیر ملکیوں کو بھی ترک لیرا  کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال میں اب تک امریکی ڈالر کے مقابلے میں لیرا 40 فیصد تک اپنی قدر کھوچکا ہے جس سے ترک معیشت کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔

News Code 1883928

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =