13 ستمبر، 2018، 1:53 PM

ہندوستان میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک

ہندوستان میں کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں موہیت پیپر مل اینڈ کیمیکل پلانٹ میں میتھین گیس کا ٹینک پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں وہاں کام کرنے والے 6 افراد جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست اتر پردیش میں موہیت پیپر مل اینڈ کیمیکل پلانٹ میں میتھین گیس کا ٹینک پھٹنے سے آگ لگ گئی جس میں وہاں کام کرنے والے 6 افراد جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ اتر پردیش کے ضلع بجنور میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مرنے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھاکر فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو نکال لیا جبکہ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیاجہاں ان کا علاج جاری ہے۔

News Code 1883916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha