روس کا شام میں خطرناک اقدامات پر امریکہ کو شدید انتباہ جاری

روس کی وزارت خارجہ نے شام میں خطرناک اقدامات پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شدید انتباہ جاری کیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ نے شام میں خطرناک اقدامات پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شدید انتباہ جاری کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے شام میں کیمیائی حملوں کے سابقہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کو خبردار کیا ہے۔روسی وزارت خآرجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام میں سابقہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے پیچھے امریکہ کی سازشیں سامنے آرہی ہیں۔ اور امریکہ اس سازش کے ذریعہ شام پر حملہ کرنے کا بہانہ بنا رہا ہے۔

News Code 1883872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 6 =