19 اگست، 2017، 3:14 PM

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے دہشت گردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے

امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے دہشت گردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کئے

روس نے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور ان کے اتحادی ممالک نے شام میں وہابی دہشت گرد گروہوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، برطانیہ اور ان کے اتحادی ممالک نے شام میں وہابی دہشت گرد گروہوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے ہیں۔  روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام میں سیاسی اور فوجی صورتحال کی بہتری اور کشیدگی سے عاری علاقوں کے قیام کے لیے انجام پانے والے عملی اقدمات کے نتیجے میں، شامی سماج میں اعتماد بتدریج بحال ہوگا اور ساری توجہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر مرکوز ہوجائے گی۔ روس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے شام میں دہشتگردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ امریکی اتحادی ممالک میں سعودی عرب امارات اور اردن بھی شامل ہیں۔ ادھر شامی فوج نے ملک کے شمالی صوبے رقہ کے کئی دیہات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

News ID 1874668

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha