پاکستانی وزير اطلاعات سے سعودی عرب کے وزیر اطلاعات کی ملاقات

پاکستان کے وزیراطلاعات فوادچوہدری سے سعودی عرب کے وزير اطلاعات عواد بن صالح العواد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراطلاعات فوادچوہدری سے سعودی عرب کے وزير اطلاعات عواد بن صالح العواد کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری اورسعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد کی ملاقات میں اطلاعات اورثقافت سمیت مختلف شعبوں پربھی بات چیت  کی گئی ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیراطلاعات عواد بن صالح العواد اپنے وفد کے ساتھ خصوصی طیارے پر پاکستان پہنچے ان کے وفد میں سفیر نواف المالکی، سعودی وزیر اطلاعات کے مشیر صدر مرکز اسلامی ابلاغیات فہیم بن حامد الحامد بھی شامل ہیں ۔

News Code 1883746

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =