لاہور میں شوہر نے بیوی کو تشدد کے بعد آگ لگا کر قتل کردیا

پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں سسرالیوں کی جانب سے تشدد کا شکار بننے والی خاتون دم توڑ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں سسرالیوں کی جانب سے تشدد کا شکار بننے والی خاتون دم توڑ گئی۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار سونیا نامی خاتون میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔ لڑکی کے والد رمضان نے تھانے میں بیٹی کے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔

رمضان کے بیان کے مطابق اس کی بیٹی کے شوہر محمد عرفان نے اپنے بھائیوں اور والدہ کے ساتھ مل کر سونیا پر تشدد کیا اور پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے سونیا کا جسم 50 فیصد جھلس گیا، آگ لگانے کے بعد گھر میں ہی 2 روز تک مقامی ڈاکٹر سے علاج کرواتے رہے۔

دو روز بعد ہمسایوں نے سونیا کو میو اسپتال پہنچایا اور لڑکی کے ورثا کو اطلاع دی، میواسپتال میں 15 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد لڑکی آج دم توڑ گئی۔ پولیس نے لڑکی کے والد رمضان کی مدعیت میں سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

News Code 1883573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =