مصر میں عیسائی خاتون کو گورنر نامزد کردیا گیا

مصر میں پہلی مرتبہ ایک عیسائی خاتون کو گورنر نامزد کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں پہلی مرتبہ ایک عیسائی خاتون کو گورنر نامزد کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصر میں ملک بھر کے گورنرز کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت مصر کے ساحلی صوبے دمیاط کے نئے گورنر کے لیے 51 سالہ منال اوواد میخائل کا نام دیا گیا ہے۔مصر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عیسائی خاتون کو گورنر کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ منال مصر کی دوسری خاتون گورنر ہوں گی اس سے قبل نادیہ عبدو کو ایک صوبے کی گورنری کا اعزاز حاصل رہا ہے تاہم وہ مسلمان خاتون گورنر تھیں۔منال میخائل اس سے قبل بھی کئی اہم عہدوں پر ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ وہ 2015 میں ڈپٹی گورنر رہ چکی ہیں اور شہر کے انفراسٹرکچر اور عمارتوں کی از سر نو تعمیر کے پروجیکٹس سے بھی منسلک رہی ہیں۔

News Code 1883546

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =