مہر خبررساں ایجنیس نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہو گیاہے جس میں عملے کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیاہے۔ اطلاعات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی آپریشن پرواز پر تھا جو کہ بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہو گیاہے جس کے باعث عملے کا ایک رکن جاں بحق ہو گیاہے جس کے بعد امداد ی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی تعداد کے حوالے سے اور ہیلی کاپٹر کے ماڈل کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔
پاکستانی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں حادثے کا شکار ہو گیاہے جس میں عملے کا ایک اہلکار جاں بحق ہوگیاہے۔
News ID 1883533
آپ کا تبصرہ