کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین کے کمانڈر کے بیٹے گرفتار

ہندوستان نے کشمیر میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر میں حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شکیل کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارےاورفورسزنے وادی کے صدر مقام سری نگر کے علاقے رام باغ میں رہائش پذیر  سید صلاح الدین کے بیٹےسید شکیل کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔تحقیقاتی ادارے(این آئی اے)  نے سید شکیل کو 2011 کے دہشتگردی فنڈنگ کے مقدمے میں گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ، گرفتارشکیل شیرکشمیرانسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں ملازم ہے۔واضح رہے کہ  گزشتہ سال اکتوبر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سید صلاح الدین کے بڑے بیٹے سید شاہد یوسف کو  اسی مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔

News Code 1883514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =