ہندوستان کی طرف سے مذاکرات کا پیغام مل گيا

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حلف برداری کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دفتر خارجہ پہنچے اور ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اس موقع پر انہوں نے محکمہ خارجہ میں پریس کانفرنس کی اور نئی خارجہ پالیسی کے خدوخال پر روشنی ڈالی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کی سمت درست کی جائے گی، خارجہ پالیسی پاکستان سے شروع ہوکر پاکستان پر ہی ختم ہوگی، نئی حکومت پاکستان کی عزت اور وقار کو سامنے رکھ کر آگے بڑھے گی، خارجہ پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کریں گے، کچھ قوتیں پاکستان کو تنہائی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرتی آئی ہیں، لیکن ہم ملک کو عالمی تنہائی سے نکالنے کیلیے اقدامات کریں گے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کل خط بھیجا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو

مبارکباد دی ہے اور مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے، پاکستان اور بھارت ایٹمی قوت ہیں دونوں کو حقائق کو سامنے رکھ کر چلنا ہوگا، بھارت سے تسلسل کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازع ہے جسے مل کر حل کرنا ہوگا، بھارتی وزیر خارجہ کو کہنا چاہوں گا کہ مذاکرات کے سوا مسائل کا کوئی حل نہیں۔

News Code 1883238

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =