کشمیر میں مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران مزید 2 علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظآم کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران مزید 2  علیحدگی پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں ہندوستانی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا ذرائع کے مطابق ضلع بارہ مولا کے علاقے کستوری نار میں 24 گھنٹوں میں  ہلاک ہونے والے  علیحدگی پسندوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1883237

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =