19 اگست، 2018، 1:11 PM

طالبان کا افغانستان کے صوبہ فاریاب کے ایک ضلع پر قبضہ کا دعوی

طالبان کا  افغانستان کے صوبہ فاریاب کے ایک ضلع پر قبضہ کا دعوی

افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں طالبان نے حملہ کرکے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا جس کے بعد سے 100 افغان فوجی لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں طالبان نے حملہ کرکے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا جس کے بعد سے 100 افغان فوجی لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان صوبے فاریاب کے ضلع بل چراغ پر طالبان نے بڑا حملہ کیا ہے۔ شدید لڑائی کے بعد ضلع پر طالبان نے قبضہ کا دعوی کیا ہے جس کے بعد وہاں موجود 100 افغان فوجی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے سیکیورٹی اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیے ہوں اور اب وہ طالبان کی حراست میں ہوں۔

News Code 1883202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha