پینسلونیا میں 300 پادری جنسی زیادتی کے واقعات  میں ملوث

امریکی گرینڈ جیوری نے امریکی ریاست پینسلونیا میں ایک ہزار بچوں سے چرچ میں زیادتی کے واقعات میں 300 پادریوں کے ملوث ہونے سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی گرینڈ جیوری نے  امریکی ریاست پینسلونیا میں ایک ہزار بچوں سے چرچ میں زیادتی کے واقعات میں 300 پادریوں کے ملوث ہونے سے متعلق فیصلہ سنا دیا ہے۔ گرینڈ جیوری نے فیصلے میں بتایا کہ ایک ہزار واقعات میں سے 300 میں پادری ملوث ہیں ۔امریکی ٹیلی ویژ ن کے مطابق ویٹیکن کی جانب سے واقعے پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا گیا ہے۔پوپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چرچ اس طرح کے واقعات کی پردہ پوشی نہ کریں۔

News Code 1883152

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =