چین کا امریکی تنصیبات پر حملہ کے منصوبہ کا انکشاف

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ چین بحرالکاہل میں امریکی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے بم اور میزائل حملہ کرنے کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع  پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ چین بحرالکاہل میں امریکی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے بم اور میزائل حملہ کرنے کی تربیت حاصل کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے مرکزی دفتر پینٹاگون نے اپنی سالانہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ چینی افواج امریکی فوج کی تنصیبات پر بم اور میزائل حملے کی اپنی استعداد کو بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہیں اور ان کا ہدف بحرالکاہل میں موجود امریکی فوج کی تنصیبات ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے تین سال سے خصوصی تربیت حاصل کررہی ہے جب کہ چین بحری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اور آتشی مواد لے جانے والے میزائل بنا رہا ہے جس کے لیے چین نے دفاعی بجٹ کو 190ارب ڈالر تک کر دیا ہے۔

News Code 1883149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =