میکسیکو صحافیوں کے لئے خطرناک ملک قرار

میکسکیو کو حالیہ جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں صحافیوں کے لئے سب سے خطر ناک ملک قرار دیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسکیو کو حالیہ جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں صحافیوں کے لئے سب سے خطر ناک ملک  قرار دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق صحافت کے میدان میں ایک صحافی اپنی جان داؤ پر لگا کر عوام تک حقائق پہنچانے کی کوشش کرتا ہے اور اس دوران اکثرایسے غیر متوقع واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جو نہایت خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔حقائق سے پردہ اُٹھانا اوراظہار رائے کی آزادی میکسیکو کے صحافیوں کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ میکسکیو کو حالیہ جاری کردہ ایک نئی رپورٹ میں صحافیوں کے لئے سب سے خطر ناک ملک  قرار دیا گیا ہے ۔ میکسیکو کے نیشنل کمیشن آف ہیومن رائیٹس نے نئی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق میکسیکو کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ہے ۔ پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے 2000سے لے کر 2018تک اٹھارہ سالوں کے دوران 138صحافیوں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاجبکہ قتل ہونیوالوں میں14 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔

News Code 1883140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =