پاکستان میں صدر کا انتخاب 4 ستمبر کو ہوگا

پاکستان الیکشن کمیشن نے پاکستانی صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق صدر کے انتخابات کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے پاکستانی صدارتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا، جس کے مطابق صدر کے انتخابات کے لیے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست کو صبح 10 بجے کی جائے گی جبکہ 30 اگست کی دوپہر 12 بجے تک کاغذات واپس لیے جاسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 30 اگست کو دوپہر ایک بجے آویزاں کی جائے گی جبکہ 4 ستمبر کو صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے قومی اور چارروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل ہوگا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کی صدارتی مدت 9 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔

News Code 1883114

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =