امریکہ کی ترکی کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

وائٹ ہاؤس کے ایک اعلی اہلکار نے رائٹرز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اگر ترکی نے امریکی پادری کو آزاد نہ کیا تو اس کے خۂاف مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک اعلی اہلکار نے رائٹرز کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ اگر ترکی نے امریکی پادری کو آزاد نہ کیا تو اس کے خۂاف مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ جان بولٹن اور وشنگٹن میں ترک سفیر کی باہمی ملاقات میں امریکی پادری انڈرو برنسن کی آزادی کے بارے میں کوئی پیشرفت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ترکی نے ناکام فوجی کودتا میں ملوث ہونے اور جاسوسی کے جرم میں ایک امریکی پادری کو گرفتار کررکھا ہے جبکہ ترکی فتح اللہ گولن کی امریکہ سے واپسی کا بھی مطالبہ کررہا ہے ۔ فتح اللہ گولن اور پادری پرنسن دونوں امریکہ اور ترکی کے درمیان کشیدگی کا موجب بنے ہوئے ہیں۔

News Code 1883096

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =