دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری

پاکستان میں حافظ آباد میں قادر آباد بیراج کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے پیش نظر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حافظ آباد میں قادر آباد بیراج کے مقام پر دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے پیش نظر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد ارشد اولکھ  کے مطابق ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے اور آفس میں فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دریا کے قریبی دیہات میں اعلانات کروائے جارہے ہیں۔ قادرآباد کے مقام پر اس وقت پانی کی آمد ایک لاکھ 80ہزار جبکہ اخراج ایک لاکھ 58ہزار کیوسک ہے۔

News Code 1883080

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =