امریکہ کی پاکستان کے ساتھ نیک تمنائیں ختم/ پاکستان کے ارد گرد امریکی جال

پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ نیک تمنائیں ختم کردی ہیں، پاکستان کے اطراف ایک جال بچھا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ نیک تمنائیں ختم کردی ہیں، پاکستان کے اطراف ایک جال بچھا دیا ہے۔ پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکہ نے چینی سمندروں میں عالمی جنگ پیدا کی اور بھارت کو حال ہی میں انڈوپیسفک کا ایک اہم کردار دیا، ان کی توجہ چین کی طرف ہے ،ہندوستان کی قربتیں بھی ان کے ساتھ اسی معاملے پر ہیں اور ہماری تنہائی بھی اسی وجہ سے ہے

عبداللہ ہارون نے کہا کہ ایران کے مقابلے میں ہم نے اپنے سارے انڈے سعودی عرب کی باسکٹ میں ڈال دیئے ہیں تو کیا امریکہ کی پاکستان پر برہمی کو کم کرنے کے معاملے میں سعودی عرب ہماری کوئی مدد نہیں کررہا؟

ان کا کہنا تھا کہ اب امتحان کا وقت آیا ہے ، اسلامی بینک سے 4بلین ڈالر پاکستان کو دے کر آئی ایم ایف کے ناجائز و ناچیز ہاتھوں سے اگر ہمیں وہ فارغ کریں تو ہمیں پتا چل جائے گا کہ وہ ہمارے کتنے ساتھ ہیں۔ ہمیں اپنے آپ کو ایسی جگہ رکھنے کی ضرورت ہے جہاں ہم دونوں طرف سے کم از کم معاشی معاملات بہتر کر سکیں۔

News Code 1883054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =