شام کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام

لبنانی پارلیمنٹ کے وفاداری اتحاد کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی پارلیمنٹ کے وفاداری اتحاد کے سربراہ  محمد رعد  نے کہا ہے کہ شام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام ہوگئی ہے۔ محمد رعد نے کہا کہ دہشت گردوں کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کا ہاتھ تھا جو شام کو تقسیم کرنا چاہتے تھے اور ان کی یہ سازش ناکام ہوگئی ، انھوں نے کہا کہ لبنانی حکومت کو شام کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیے محمد رعد نے لبانی حکومت کے جلد از جلد تشکیل دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کو موجودہ شرائط میں ایک قوی حکومت کی ضرورت ہے۔

News Code 1883011

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 9 =