شام میں مسلح دہشت گردوں کا زوال/شام کو تقسیم کرنے کا منصوبہ ناکام

مہر نیوز/30 ستمبر2012ء:شام کی پارلیمنٹ کے عربی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ نے شام میں دہشت گردوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کا زوال شروع ہوگیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کے عربی اور خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ فادیا دیب  نے شام میں دہشت گردوں کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں کا زوال شروع ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شامی عوام نے باہمی اتحاد کے ذریعہ شام میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور دہشت گردوں کو اس وقت حلب ، حمص اور درعا میں شامی عوام اور شامی فوج کے ہاتھوں زبردست شکست اور ناکامی کا سامنا ہے انھوں نے کہا کہ شام کو تقسیم کرنے کی امریکی اور سعودی سازش بھی ناکام ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج شامی عوام میں اتحاد پہلے سے کہیں زيادہ ہے اور وہ اپنے ملک کا دفاع کرنے میں پہلے سے کہیں زيادہ مصمم ہیں۔

News Code 1708496

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =