مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نوبل انعام یافتہ برطانوی مصنف وی ایس نائپول کا 85 برس کی عمر میں برطانیہ میں انتقال ہوگیا ہے۔ ودیادھر سورج پرسادھ نائپول نے سال 2001 میں ادب کے شعبہ میں نوبل پرائز حاصل کیا۔ وی ایس نائپول کا تعلق بھارتی گھرانے سے تھا۔ وہ اٹھارہ سال کی عمر میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے وظیفے پر برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔
نوبل انعام یافتہ برطانوی مصنف وی ایس نائپول کا 85 برس کی عمر میں برطانیہ میں انتقال ہوگیا ہے۔
News ID 1882998
آپ کا تبصرہ