پاکستانی صدر نے دورہ برطانیہ ملتوی کردیا

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر دورہ برطانیہ ملتوی کر دیا ہے۔اطلاعات  کے مطابق صدر ممنون حسین کی برطانیہ روانگی 15 اگست کو طے تھی جب کہ سرکاری دورے کے شیڈول کے مطابق صدر کی واپسی 19 اگست کو ہونا تھی تاہم تحریک انصاف نے صدر مملکت سے غیر ملکی دورے کو ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی کیوں کہ انہی تاریخوں میں نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری متوقع ہے۔

ایوان صدر ذرائع کے مطابق  صدر ممنون حسین نے اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کردیا ہے اور ایوان صدر وزیراعظم کی 16 سے 18 اگست کے دوران ہونے والی متوقع تقریب حلف برداری کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس بلانے کی سمری صدر ممنون حسین کو ارسال کی تھی جس میں نئی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو بلانے کی تجویز دی گئی تھی۔صدر مملکت نے سمری منظور کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا پہلا 13 اگست کو اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آئے گا۔

News Code 1882947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =