مراکش میں مردہ زندہ ہوگیا اور زندہ مردہ بن گيا

مراکش میں مردہ تکفین کے دوران زندہ ہو کر بیٹھ گیا، جبکہ اسے نہلانے اور کفن پہنانے والے پیش امام کا ہارٹ فیل ہوگیا اور وہ مرگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مراکش میں مردہ تکفین کے دوران  زندہ ہو کر بیٹھ گیا، جبکہ اسے نہلانے اور کفن پہنانے والے پیش امام کا ہارٹ فیل ہوگیا اور وہ مرگیا۔اطلاعات کے مطابق مراکش کے ایک گاؤں میں مردہ تکفین کے دوران اچانک اٹھ کر بیٹھ گیا، یہ منظر دیکھ کر مردے کو نہلانے اور کفن پہنانے والے مراکشی پیش امام کا ہارٹ فیل ہوگیا۔ مراکشی ذرائع کے مطابق گاؤں  کی جامع مسجد میں نماز کے دوران ایک شخص بے ہوش ہوکر گر گیا، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا، وفات نامہ جاری کر دیا گیا، رشتے داروں نے اس کی قبر بھی تیار کرا دی تھی، اسے نہلانے اور کفنانے والے امام کا ہارٹ فیل ہوگیا اور وہ دنیا سے چل بسا ، اور اس کی قبر میں اسےدفنا دیا۔

News Code 1882938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =