یمن میں طلباء کی بس پر سعودی عرب کا وحشیانہ حملہ/ بمباری میں 50 افراد شہید

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر ضحیان میں طلباء کی بس اور مارکیٹ پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملہ کرکے 50 بچوں کو شہید اور 77 کو زخمی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر ضحیان میں طلباء کی بس اور مارکیٹ  پر وحشیانہ اور مجرمانہ حملہ کرکے 50 بچوں کو شہید اور 77 کو زخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کو یمن کے شمالی علاقے میں واقع مارکیٹ  اور طلباء کی  بس پر کیے گئے سعودی فضائی حملے میں اسکول کے  40 بچوں سمیت 50 افراد جاں بحق اور 77 افراد زخمی ہوگئے۔ شہداء میں اسکول کے بچے ، خواتین اور عام شہری شامل ہیں۔ سعودی عرب کی یمن اور اسرائیل کی غزہ پر بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودیوں اور یہودیوں نے فلسطین اور یمن کے نہتے مسلمانوں کے قتل عام کا فیصلہ کررکھا ہے۔

News Code 1882923

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =