چولستان میں جاں بحق ہونے والی 3 بچیاں زیادتی کے بعد قتل کردی گئیں

پاکستان میں جنوبی پنجاب کے صحرائے چولستان میں 3 کمسن بچیاں راستہ بھٹک گئیں جنھیں زیادتی کے بعد قتل کردیا گيا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنای ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جنوبی پنجاب کے صحرائے چولستان میں 3 کمسن بچیاں  راستہ بھٹک گئیں جنھیں زیادتی کے بعد قتل کردیا گيا۔ فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چولستان میں جاں بحق ہونے والی 3 بچیاں بھوک پیاس سے نہیں بلکہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق رواں برس 12 جون کو جنوبی پنجاب کے صحرائے چولستان میں 3 کمسن بچیوں کی شدید گرمی اورریت کے طوفان میں تین دن تک بھوک اور پیاس کی حالت میں بھٹکنے کے بعد زندگی کی بازی ہارنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم بچیوں کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ طاہرہ بی بی،  اللہ مافی اور ثریا بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ فرانزک رپورٹ میں نئے انکشاف کے بعد تھانہ فورٹ عباس پولیس نے قتل اورزیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے 174 کے تحت رسمی کارروائی کرتے ہوئے لاشیں ورثا کے حوالے کردی تھیں۔

News Code 1882917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =