بنگلہ دیش میں طلبا کا ملک گیر احتجاج جاری

بنگلہ دیش میں تیز رفتاربس کی زد میں آکر 2طلبا کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والا طلبا کا ملک گیر احتجاج ہفتے کے روز ساتویں دن میں داخل ہوگیا، پرتشدد مظاہروں میں 317 بسیں نذرآتش کردی گئیں جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں تیز رفتاربس کی زد میں آکر 2طلبا کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والا طلبا کا ملک گیر احتجاج ہفتے کے روز ساتویں دن میں داخل ہوگیا، پرتشدد مظاہروں میں 317 بسیں نذرآتش کردی گئیں جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق طلبا کی جانب سے ڈھاکہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں پہیہ جام ہڑتال جا ری ہے جبکہ حکام نے طلبا سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی ہے ڈھاکہ کی روزمرہ کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے،کچھ حصوں میں پولیس کے ساتھ تصادم ہواہے ،پھر بھی مظاہرین نے حکم امتناع کی پروانہ کرتے ہوئے سڑکوں پر مظاہر کیا اور ٹریفک جام کردیا۔ 7 روز سے جاری پرتشدد مظاہروں میں 317 بسیں نذرآتش کردی گئیں جبکہ 51 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

News Code 1882798

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =