29 جولائی، 2018، 7:16 PM

کشمیر میں 5 اور 6 اگست کو مکمل ہڑتال کا اعلان

کشمیر میں 5 اور 6 اگست کو مکمل ہڑتال کا اعلان

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں نے ہندوستان کو خبردار کرتے ہوئے ہے کہ اگر آئین کی دفعہ 35۔اے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاجی مہم چلائیں گے جبکہ 5 اور 6 اگست کو وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند رہنماؤں نے ہندوستان  کو خبردار کرتے ہوئے ہے کہ اگر  آئین کی دفعہ 35۔اے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاجی مہم چلائیں گے جبکہ  5 اور 6 اگست کو وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔  اطلاعات کے مطابق حریت رہنماؤں یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق نے آج سید علی گیلانی کے گھر جا کر ملاقات کی اور بھارت کی جانب سے آئین کی دفعہ 35 – اے کو ختم کرنے کے لیے دائر پٹیشن پر تفصیلی گفتگو کی۔ حریت رہنماؤں نے بھارت کو اس عمل سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔

علیحدگی پسند تنظیم  حریت کانفرنس کے سربراہ  میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس  کی سرپرستی میں قائم غیر سرکاری تنظیم نے دفعہ 35۔ اے کی منسوخی کیلئے 2014ء میں بھارتی سپریم کورٹ میں ایک عرضداشت دائر کی تھی۔ اس کی سماعت 6 اگست کو ہوگی۔ اس موقع پر وادی بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ آئین کا آرٹیکل 35 – اے کشمیریوں کو آزادی اظہار رائے، بنیادی حقوق اور ریاستی تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔

News ID 1882645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha