کشمیر کے حوالے سے عمران خان کے بیان کا خیر مقدم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کے سرگرم رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیم حریت کے سرگرم رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ  ہندوستان کو پاکستان کی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق حریت رہنما میر واعظ فاروق نے عام انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے میڈیا سے اپنے پہلے خطاب میں کشمیری عوام کے درد و کرب کو بیان کیا ہے اور اس دیرینہ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے اعلان کو خوش آئند اور مثبت قرار دیا ہے۔

حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مزید کہا کہ کشمیر کے معاملے کو گفت و شنید کے ذریعہ ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ اب  ہندوستان کو بھی عمران خان کی پیشکش پر ایک قدم آگے بڑھانا چاہیے اور کشمیر میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش پر ہندوستان کو مثبت جواب دینا چاہیئے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو بھارت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

News Code 1882572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =