مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے وزارت خارجہ کے حکام، دوسرے ممالک میں تعینات ایرانی سفیروں اور نمائندوں سے ملاقات میں فرمایا: امریکہ کے ساتھ مذاکرات یا رابطہ سے مشکلات حل کرنے کا تصور بڑا غلط تصور ہے اور یورپی ممالک کے پیکیج کا انتظار بھی نہیں کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی عدم صداقت اور امریکہ کے بارے میں عدم اعتماد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: میں بہت پہلے یہ بات کہہ چکا ہوں کہ امریکہ کی باتوں حتی امریکہ کے دستخط پر بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ لہذا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک کی اندرونی ظرفیتوں سے استفادہ پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: یورپی ممالک کے پیکیج کا بھی انتظار نہیں کرنا چاہیے بلکہ ملک میں موجود ظرفیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ کی ایران کے ساتھ گہری دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ ایران میں انقلاب سے پہلے کی پوزیشن حاصل کرنا چاہیے اور جب تک اسے یہ پوزیشن نہیں ملےگی تب تک اس کی دشمنی کا سلسلہ جاری رہےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ملک میں جاری ترقی اور علمی پیشرفت کو اہم قراردیتے ہوئے فرمایا: ملکی استقلال اور آزادی کے تحفظ کے لئے ایرانی قوم کو علم و سائنس و ٹیکنالوجی کے اعلی مرحلوں تک پہنچنا چاہیے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی سفراء اور نمائندوں پر اپنے اور اپنے اہلخانہ کی دینی سلامتی ، معنوی اور روحی طہارت پر زوردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی سفراہ ایرانی قوم اور انقلاب اسلامی کے نمائندے ہیں اور انھیں شرعی احکامات پر دوسروں کی نسبت زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ