18 جولائی، 2018، 10:58 PM

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں یہودیوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی جاری

اسرائیلی پولیس کی سیکیورٹی میں یہودیوں کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی جاری

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق درجنوں یہودی آباد کار اور اسرائیلی فوجی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ فلسطینی محکمہ اوقاف کے حکام نے بتایا کہ 111 یہودی آباد کار مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اول میں داخل ہوئے اور حرم قدسی کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ دن کے دوسرے حصے میں مزید درجنوں یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہوئے، اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔اطلاعات کے مطابق مسجد اقصی کے دروازوں کے باہر تعینات کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان کی شناخت پریڈ کے ساتھ انہیں قبلہ اول میں عبادت کے لیے داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ صہیونی فوج کی جانب سے روکنے پر فلسطینی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے صہیونی فوج اور پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

News ID 1882343

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • alhilal IN 20:50 - 2018/10/15
      0 0
      مہر نیوز کی ویب سائٹ دیکھا،بہر اچھی ہے اور تازہ اب ڈیٹ ہے۔۔ روزانہ دیکھتا رہتا ہوں