10 جولائی، 2018، 11:30 PM

پشاور میں انتخابی جلسہ میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک

پشاور میں انتخابی جلسہ میں دھماکے سے 4 افراد ہلاک

پاکستان میں پشاورکے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے انتخابی جلسے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاورکے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے انتخابی جلسے میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک  جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پشاور پولیس کے مطابق زخمیوں میں بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کی جانب سے این اے 31 اور پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ ہارون بلور یکہ توت میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ میں مصروف تھے ۔ پولیس نے  دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر  شواہد جمع کرنا شروع کردیے تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جارہا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع  کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ہارون بلور کے والد بشیر بلور 2012 میں قصہ خوانی بازار میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

News ID 1882119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha