مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے دو دوزانے زوما پر بدعنوانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کو بھی اپنے خلاف کرپشن کے متعدد الزامات کا سامنا ہے۔ دودوزانے کو گزشتہ جمعے کے روز اس وقت جوہانسبرگ کے ہوائی اڈے سے گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ اپنے ایک بھائی کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وطن لوٹے تھے۔ کرپشن کا جو مقدمہ ان کی گرفتاری کی وجہ بنا، وہ 2016میں دائر کیا گیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کے بیٹے دو دوزانے زوما پر بدعنوانی کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
News ID 1882101
آپ کا تبصرہ