مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شہرکلکتہ میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرکے ایک کلوگرام یورینیم ضبط کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کلکتہ پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن کے پاس سے جوہری سرگرمیوں میں استعمال ہونے والا یورنیم برآمد ہوا، جس کی ہندوستانی اوپن مارکیٹ میں قیمت 3 کروڑ روپے کے قریب بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ یہ انتہائی منظم تابکاری مواد ہے جو جوہری ہتھیاروں اور ایٹم بم بنانے میں استعمال ہوتا ہے جبکہ اس کا ایک استعمال کینسر کے علاج میں بھی کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ان افراد کے پاس سے " پیلے رنگ کے مادے " کے پیکٹ برآمد ہوئے، جنہیں ضبط کرکے ان کی جانچ پڑتال کے لیے ماہرین کو بھیج دیا گیا ہے۔
ہندوستان کے شہرکلکتہ میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرکے ایک کلوگرام یورینیم ضبط کرلی ہے۔
News ID 1882077
آپ کا تبصرہ