جاپان میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی

جاپان میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 جب کہ بے گھر افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان میں  طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 جب کہ بے گھر افراد کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہوگئی ۔ جاپانی حکومت نے 40 لاکھ افراد کو گھروں سے نقل مکانی کی وارننگ جاری کردی۔

جاپانی حکام کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی جاپانی تاریخ کی سب سے خطرناک بارشوں کے سبب  مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا، پورے پورے علاقے ڈوب گئے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے ہیں جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں، سیکڑوں گھر تباہ ہوچکے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

مختلف شہروں میں تباہی سے نمٹنے کے لیے تمام سیکیورٹی فورسز سمیت حکومت نے فوج کو بھی طلب کیا ہوا ہے جو ڈوبے ہوئے علاقوں سے کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو محفوظ جگہ منتقل کررہی ہے۔

جاپانی ذرائع کے مطابق اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 سے زائد ہوچکی ہے، متاثرہ علاقوں کے 20 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر جاچکے ہیں،  کئی افراد زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہےاور 50 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1882068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =