6 جولائی، 2018، 1:43 PM

میکسیکو میں دکان میں دھماکے سے 24 افراد ہلاک

میکسیکو میں دکان میں دھماکے سے 24 افراد ہلاک

میکسیکو میں آتشبازی کا سامان بنانے والی دکان میں دھماکوں اور آگ لگنے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 49 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں آتشبازی کا سامان بنانے والی دکان میں دھماکوں اور آگ لگنے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 49 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو کے قصبے تلتیپیک میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا، پہلے دھماکے پر ہی مقامی افراد اور امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ اسی دوران ہی وہاں موجود آتشبازی کا سامان اور بارودی مواد پھٹنا شروع ہوگیا اور درجنوں افراد یکے بعد دیگرے کئی دھماکوں کی زد میں آگئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 49 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 پولیس اہلکار جب کہ 4 فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

میکسیکن حکومت کے مطابق 17 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 7 افراد کی موت اسپتال میں طبی امداد دینے کے دوران ہوئی، امدادی کاموں میں تقریباً 300 کے قریب پولیس اہلکار اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔

News ID 1881989

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha