مہر خبررساں ایجنسی نے دی ولٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو سال میں ترکی کے 1000 سے زائد سفارتکاروں نے جرمنی میں پناہ لینے کی درخواستیں دے رکھی ہیں۔
جرمن اخبار کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی کودتا کے بعد انقرہ اور برلن کے درمیان دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ترکی کے 1177 سفارتکاروں نے پناہ کی درخواست دی رکھی ہے۔ جرمن حکام کے مطابق جولائی 2016 سے لیکر جون 2018 تک 296 افراد نے سفارتی پاسپورٹوں جبکہ 881 افراد نے حکومتی پاسپورٹوں کے ذریعہ پانہ کی درخواست دی ہے۔
آپ کا تبصرہ