22 جون، 2018، 8:39 PM

برازیل نے کوسٹا ریکا کو صفر کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا

برازیل نے کوسٹا ریکا کو صفر کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا

روس میں فیفا کے عالمی کپ فٹبال 2018 میں آج گروپ ای کے اہم میچ میں برازیل نے کوسٹا ریکا کو صفر کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس میں عالمی کپ کا میلہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے جہاں آج برازیل نے کوسٹاریکا کو 0-2سے شکست دے دی ،میچ کے دوران دونوں  ٹیموں کے مابین مقابلہ دلچسپ رہا اور کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر زبردست حملے کیے لیکن برازیل اور کوسٹاریکا کے کھلاڑی ایک بھی گول کرنے میں ناکام رہے اور بلاآخر میچ کا وقت ختم ہوا اور اسکور صفر ،صفر رہا۔ اسکور صفر، صفر کو دیکھتے ہوئے میچ میں 90منٹ کے بعد 6منٹ کا اضافی وقت دیا گیا جس کے بعد ایسا لگا کہ برازیلین ٹیم میں جان آگئی ہو اور اگلے 5منٹ میں برازیل نے کوسٹاریکا کو 2 گول داغ دیئے۔ پہلا گول 91 ویں منٹ میں برازیل کے فلیپی کوٹنہو نے کیا اور ٹیم کو 0-1کی برتری دلائی۔ 

میچ اپنے اختتام کی جانب تھا کہ 97ویں منٹ میں برازیلین اسٹار نیمار نے حریف ٹیم کے خلاف دوسرا گول کرکے ٹیم کو 0-2کی برتری دلادی۔

News ID 1881609

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha