مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعطم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ پر سرکاری خزانے میں خردبرد کرنے پر فرم جرم عائد کردی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خردبرد کیس کی سماعت ہوئی اور جج نے سرکاری خزانے میں خرد برد ثابت ہونے کے بعد ان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ان کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں اور پولیس ان سے متعدد بار تفتیش کرچکی ہے تاہم ان پر الزامات کی تحقیقات اب تک جاری ہیں جس کےباعث ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ۔
آپ کا تبصرہ