صحرائے سینا میں مصری فوج کے حملے 32 وہابی دہشت گرد ہلاک

مصر کے علاقہ صحرائے سینا میں مصری فوج کے حملے میں 32 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے علاقہ صحرائے سینا میں مصری فوج کے حملے میں 32 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مصری فوج کےترجمان تامر الرفاعی نے اعلان کیا ہے کہ صحرائے سینا میں میںم صری فوج کی تازہ ترین کارروائی میں 32 وہابی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ مصری فوج کا کہنا ہے کہ صحرائے سینا میں گذشتہ فروری سے وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اس دوران درجنوں وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ مصری فوج کے ترجمان نے کہا کہ 96 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں فوجی سازو سامان ضبط کرلیا گيا ہے۔

News Code 1881582

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha